ETV Bharat / state

کام کے نئے کلچر، بزنس ماڈل اختیار کریں: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب پیدا شدہ بحران اور بدلے حالات میں خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے بزنس ماڈل اور کام کے کلچر کو اختیار کریں۔

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 11:32 AM IST

کام کے نئے کلچر، بزنس ماڈل اختیار کریں: مودی
کام کے نئے کلچر، بزنس ماڈل اختیار کریں: مودی

نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان پر اپنی ایک تحریر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ان بدلے حالات میں کس طرح سے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے انگریزی حروف تہجی کے پانچ حروف اے، ای، آئی، او اور یو سے بنے پانچ الفاظ اڈیپیٹیبلیٹی یعنی موافقت، ایفیشینسی یعنی صلاحیت، انکلوزیوِٹی یعنی شمولیت، اپورچُنیٹی یعنی موقع اور یونیورسلزم یعنی عالمگیریت کے ذریعے کام کے نئے کلچر اور بزنس ماڈل کو اختیار کرنے کی بات کہی ہے۔

مطابقت کی توضیح کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے ماڈل اختیار کرنے چاہیے جو اس وقت کے مطابق ہیں اس کے لیے انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگی اور ٹیلیمیڈیسن کی مثال دی ہے۔ ان دونوں ہی ماڈل میں آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور آپ گھر سے ہی ان کے ذریعے کام کرسکتے ہیں۔

صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس میں ہماری کوشش متعین وقت میں کام کو پورا کرنے پر زور دینے کی ہونی چاہیے۔ اس سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ایسے ماڈل کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے جس میں سماج کے تمام طبقات خصوصی طور پر غریب اور محروموں کی فلاح و بہبود ممکن ہو۔

چوتھے حرف ’او‘ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ہندی میں بنا لفظ موقع ہمیں کسی بھی صورتحال کو اپنے مطابق ڈھالنے یا اس کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتاتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ مصیبت کے وقت میں بھی ہم اپنی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح سے کام کریں کہ ہمیں نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا۔

پانچویں حرف ’یو‘ سے بنے لفظ عالمگیریت کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے شخص کی ذات، مذہب یا زبان نہیں دیکھتا۔ پوری دنیا اس کی زد میں ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے ہر کسی کو اجتماعی کوشش کرنی ہوگی اور مشترکہ طور پر اس کا سامنا کرنا ہوگا۔ ہر کسی کو اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا وبا کے سبب موجودہ دور اتھل پتھل سے پُر ہے اور اس سے عوام کی زندگی اور ان کا طریقۂ کاربھی بدل گیا ہے۔ وہ خود بھی اس تبدیلی سے گذر رہے ہیں اور اپنے آپ کو اس میں ڈھال رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ بھی اس نئی صورتحال کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالیں اور کورونا وبا کے بعد کی صورتحال کے لیے بھی تیار ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.