ETV Bharat / state

ایم جے اکبر ہتک عزت معاملہ میں فیصلہ مؤخر

سنہ 2017 میں 'می ٹو مہم' کے دوران رمانی نے الزام لگایا تھا کہ ان کو سنہ 1994 میں انگریزی روزنامہ 'ایشین ایج' میں ملازمت کے لیے انٹرویو کے دوران ایم جے اکبر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ رمانی اس وقت 'ایشین ایج' کی ایک رپورٹر ہوا کرتی تھیں۔

ایم جے اکبر ہتک عزت معاملہ میں فیصلہ 17 فروری تک مؤخر

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 5:39 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کے ذریعہ صحافی پریہ رمانی کے جنسی استحصال کے الزامات کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں فیصلہ 17 فروری تک ملتوی کردیا ۔

راؤز ایونیو عدالت کے جج رویندر کمار پانڈے نے فیصلے کے اعلان کے بعد تاریخ مؤخر کر دی کیونکہ بدھ کے روز کچھ تحریری گذارشات عدالت میں دیر سے پیش کی گئیں۔

اس سے قبل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد یکم فروری کو اس معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سنہ 2017 میں 'می ٹو مہم' کے دوران رمانی نے الزام لگایا تھا کہ ان کو سنہ 1994 میں انگریزی روزنامہ 'ایشین ایج' میں ملازمت کے انٹرویو کے دوران ایم جے اکبر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ رمانی اس وقت 'ایشین ایج' کی ایک رپورٹر ہوا کرتی تھیں۔

رمانی پہلی خاتون صحافی تھیں جن کی جانب سے ایم جے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد بہت سی دوسری خواتین نے بھی اسی طرح کے الزامات عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بین المذہب شادی پر بالغ خاتون کو فیصلہ لینے کا اختیار: ممبئی ہائی کورٹ

واضح رہے کہ ایم جے اکبر نے اس وقت مرکزی وزیر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن انہوں نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو بھی مسترد کردیا تھا اور عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.