ETV Bharat / state

Mission 2024 راہل گاندھی کا 'جڑے گا ودیارتھی، جیتے گا انڈیا' مہم شروع کرنے کا اعلان - راہل کی جڑے گا ویارتھی جیتے گا انڈیا مہم

راہل گاندھی اپنے آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران طلباء کے ساتھ منی پور تشدد، نئی تعلیمی پالیسی، بھرتی گھپلوں، کیمپس ڈیموکریسی اور سماجی، صنفی انصاف سمیت چند دیگر موضوعات پر بات کریں گے۔ Rahul Gandhi s Campaign 'Judega Vidyarthi, Jeetega India

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 11:02 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لوگوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کانگریس کی طلبہ تنظیم راہل گاندھی اور طلبہ کے درمیان ملک کے بڑے تعلیمی کیمپس میں مکالمے کا اہتمام کرے گی۔ این ایس یو آئی راہل کی بھارت جوڑو یاترا کی توسیع کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ تنظیم ملک بھر کے کیمپس میں طلبہ کو ملک گیر سطح پر متحرک کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا نعرہ ہے 'نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو'۔

این ایس یو آئی کے صدر نیرج کندن نے بتایا کہ راہل گاندھی نے ہماری حالیہ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگز میں شرکت کی اور ہماری رہنمائی کی۔ بات چیت کے دوران، ہمارے کچھ عہدیداروں نے تجویز پیش کی کہ انہیں یوتھ انٹرایکٹو سیشنز میں شرکت کرنی چاہیے، جسے ہم ملک بھر میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس خیال سے اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 'جڑے گا ودیارتھی، جیتے گا انڈیا' نام کی مہم کی تجویز حال ہی میں راہل گاندھی نے بنگلورو میٹنگ کے دوران پیش کی تھی۔ کندن نے کہا کہ 'جڑے گا ودیارتھی، جیتے گا انڈیا' مہم کو ملک کے ہر کالج اور یونیورسٹی میں لے جایا جائے گا۔ ہم تمام اداروں میں ممبرشپ مہم چلائیں گے اور وہاں نئی یونٹ قائم کریں گے۔

این ایس یو آئی کے صدر کے مطابق راہل نے پارٹی کے یوتھ ونگ سے کہا کہ طلبہ ہی واحد قوت ہیں جو موجودہ حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی نفرت کی سیاست کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی سب سے پرانی پارٹی ہے۔ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو نفرت اور تفرقہ بازی کے خلاف متحد کرے۔

مزید پڑھیں: Nuh Violence نوح واقعہ پر راہل گاندھی کا رد عمل، کہا کہ بی جے پی نے نفرت کا مٹی کا تیل پھیلایا

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حال ہی میں جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے سابق لیڈر کنہیا کمار کو این ایس یو آئی کا نیا اے آئی سی سی انچارج مقرر کیا ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڈو یاترا کے 4,000 کلومیٹر طویل مسافت تک راہل کے ساتھ چلنے والے 200 سے زیادہ مستقل ساتھیوں میں کنہیا بھی شامل تھے۔ راہل نے کنہیا کے علاوہ AICC تنظیم کے جنرل سکریٹری انچارج کے سی وینوگوپال کو بھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک گیر سطح پر طلبہ کو متحرک کرنے کے پارٹی کے منصوبے میں شامل کیا ہے۔

وینوگوپال نے مشورہ دیا کہ این ایس یو آئی کی الگ شناخت ہونی چاہیے کیونکہ پارٹی کے تمام اعلیٰ لیڈر طلبہ تحریک سے نکلے ہیں۔ کندن نے کہا کہ طلبہ سے بات چیت کے دوران، منی پور تشدد، نئی تعلیمی پالیسی، بھرتی گھپلے، کیمپس ڈیموکریسی، سماجی انصاف اور صنفی انصاف جیسے مسائل پر طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہماری توجہ محبت پھیلانے پر ہوگی۔ راہل نے اپریل میں دہلی کے مکھرجی نگر میں مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.