ETV Bharat / state

وزیرکھیل سائیکلنگ تربیتی کیمپ میں تیاریوں سے مطمئن

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 10:04 PM IST

کھیلوں کے وزیر کرن ریجیجو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ایلیٹ نیشنل ینگ سائیکلسٹ کے تربیتی کیمپ سے کافی مطمئن نظر آئے، کیمپ کے دورے کے بعد کرن ریجیجو نے ٹوئٹ کیا کہ 'بھارت کے ایلیٹ نوجوان سائیکل سواروں نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس میں اپنی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

وزیر کھیل سائیکلنگ تربیتی کیمپ میں تیاریوں سے مطمئن

دہلی :کھیلوں کے وزیر کرن ریجیجو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس کے یمنا ویلڈروم میں ایلیٹ نیشنل ینگ سائیکلسٹ کے تربیتی کیمپ سے کافی مطمئن نظر آئے۔ کیمپ کے دورے کے بعد کرن ریجیجو نے ٹوئٹ کیا کہ 'بھارت کے ایلیٹ نوجوان سائیکل سواروں نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس میں اپنی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کی تمام تیاریاں اچھی ہیں اور صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ اب ہمارے پاس بین الاقوامی سطح پر سائیکلنگ کے بہت بہتر امکانات موجود ہیں۔

کمپلیکس میں وزیر کرن ریجیجو کا استقبال سائکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیئرمین اونکار سنگھ اور سندیپ پردھان ڈائریکٹر جنرل ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کی، اس دوران اونکار سنگھ نے وزیر کھیل ریجیجو سے 2024 اولمپک میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور بھارتی ٹیم کی تربیت اور سہولیات کے مختلف اقدامات اور تربیت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ یہ تربیتی کیمپ 12 ایلیٹ سائیکلسٹ کے ساتھ شروع کیا گیا ہے، جس میں ٹاپ سائکلسٹ ایل رونالڈو سنگھ ، ایسو ، ڈیوڈ بیکہم وغیرہ شامل ہیں۔یہ اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہونے والا پہلا کیمپ ہے۔

یو سی آئی جونیئر ورلڈ ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ 2020 کی منسوخی کے بعد مایوس ہونے والے سائیکلسٹوں نے اب مختلف بین الاقوامی مقابلوں کے مد نظر سنجیدگی سے تربیت کا آغاز کیا ہے ، لیکن ٹریک ایشیاء کپ 2020 پر خاص توجہ ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.