قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے، یہ باتیں دہلی گُڈز ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن کے صدر راجندر کپور نے بتایا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معیشت کو بے حد نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، مختلف ماہرین اقتصادیات نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے، تاہم اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل میں چھوٹ کے باوجود پریشانیوں کم نہیں ہوئی ہیں۔

ایسا دعویٰ ہے کہ 70 فیصد کاروبار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے، دہلی گڈز ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین راجندر کپور نے کہا کہ حکومت نے ضروری چیزوں کے لیے ٹرانسپورٹرز کو چھوٹ دی ہے، جس میں پھل اور سبزیاں شامل ہیں، تاہم سیمینٹ، روڑی، سریہ، یا دوسری چیزیں جو ان چیزوں میں نہیں آتی ہیں وہ خسارے میں مبتلا ہیں۔
کپور نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ جو جہاں تھا وہیں وہ پھنس گیا ہے، اس لیے اگر ضروری اشیا کے نام پر بھی پاس بنایا گیا ہے تو پھر دوسرے ریاستوں سے ٹرک کیسے نکلیں گے۔
مختلف ٹرانسپورٹرز کی یونینز نے حکومت سے اس شعبے کو تعاون دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کو بھی انشورنس فراہم کرے۔