نئی دہلی: بحریہ کا مگ -29-K جنگی طیارہ بدھ کے روز گوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ MiG 29K Fighter Aircraft Crashes
بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارے کا پائلٹ بروقت محفوظ نکلنے میں کامیاب رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران پائلٹ کو فوری طور پر ٹریس کر لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mig Crash in Barmer: مگ21 جنگی طیارے کو بند کیا جائے، ہلاک پائلٹ کے اہل خانہ کی فریاد
یو این آئی