ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں خلل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

Inquiry commitee formed by MHA for Lok Sabha Security Breach مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی سنگین کوتاہی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Lok Sabha Security Breach
Lok Sabha Security Breach
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 7:20 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو دو افراد کے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے اور وزیٹرز گیلری سے ایوان میں چھلانگ لگانے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل انیش دیال سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ انکوائری کمیٹی لوک سبھا سکریٹریٹ کی درخواست پر تشکیل دی گئی ہے۔ انیش دیال سنگھ کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ارکان اور کچھ دیگر ماہرین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق انکوائری کمیٹی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں وجوہات اور کوتاہیوں کا پتہ لگائے گی اور مزید کارروائی کی سفارش کرے گی۔ کمیٹی جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور پارلیمنٹ کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔

واضح رہے کہ بدھ کو جب لوک سبھا کی کارروائی چل رہی تھی کہ اچانک دو افراد وزیٹرز گیلری سے ایوان میں کود پڑے جن کے ہاتھوں میں کلر بم تھا جس سے پیلا دھواں نکل رہا تھا۔ ان دو لوگوں کے ایوان میں کود پڑتے ہی ارکان پارلیمنٹ نے انہیں پکڑ لیا۔ جس کے فورا بعد انہیں سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے حفاظتی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جائے گا: لوک سبھا اسپیکر

اسی معاملے پر سیاسی رہنماؤں بالخصوص ارکان پارلیمنٹ نے مختلف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں سنگین کوتاہی اسی دن ہوئی جس دن پرانی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا۔ جو انتہائی قابل تشویش بات ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.