ETV Bharat / state

'میٹرو ریل سے عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم ملا'

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 10:12 PM IST

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزي وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کے روز کہا کہ میٹرو ریل سے ملک کو عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم ہوا ہے۔

'میٹرو ریل سے عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم ملا'
'میٹرو ریل سے عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ سسٹم ملا'

ہردیپ سنگھ پوری نے پنک لائن پر ترلوکپوری-میور وہار -1 کے درمیان 850.8 میٹر کےمیٹرو ریل سیکشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی میٹرو' میٹرو ریل سروس فراہم کرنے میں سرخیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو سسٹم جیسے بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنا آسان کام نہیں ہے۔

اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت اور ہاؤسنگ وشہری امور کی وزارت کے سکریٹری درگاشنکر مشرا اور دہلی میٹرو کے جنرل منیجر منگو سنگھ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں کورونا کے 61 نئےکیسز ، دو کی موت

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ملک میں میٹرو نظام کے نیٹ ورک کی توسیع میں بہت بڑی چھلانگ لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 850.8 میٹر طویل سیکشن کی توسیع کا افتتاح نیٹ ورک کی لمبائی کے لحاظ سے چھوٹا ہو سکتا ہے، لیکن لوگوں کو بہتر رابطہ فراہم کرنے کے نقطہ نظر سے یہ سیکشن انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ رابطہ دہلی میں مجلس پارک اور شیو وہار کے درمیان 59 کلومیٹر طویل دہلی میٹرو کی طویل ترین کووریڈور کے ذریعے ہموار طریقے سے آخر تک سفر کے لیے ترلوکپوری میں اسے جوڑ دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس وقت 18 شہروں میں 721 کلومیٹر کا میٹرو نیٹ ورک کام کر رہا ہے اور اس کے علاوہ 27 شہروں میں 1058 کلومیٹر کے نئے میٹرو نیٹ ورک کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے۔ دہلی میٹرو اپنے اسٹیشنوں سے لوگوں کو اپنے گھروں کے قریب لانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی اسٹیشنوں کو جدید ترین جی پی ایس سے لیس ای رکشوں سے منسلک کیا گیا ہے اور ڈی ایم آر سی نے ای-بس کا ایک نیا بیڑا بھی خرید لیا ہے، جسے جلد ہی سروس میں پیش کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.