ETV Bharat / state

Delhi Weather Update دہلی میں محکمۂ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا - شمال بھارت میں سردی

شمالی بھارت کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں آج درجۂ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ yellow alert in Delhi

دہلی میں محکمۂ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 12:57 PM IST

نئی دہلی: شمال مغربی بھارت میں سرد لہر کے درمیان دہلی میں پیر کو اس موسم کا سب سے کم درجۂ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے قومی راجدھانی دہلی میں آئندہ شدید سردی کی لہر کی وجہ سے اگلے چھ دنوں کے لیے دہلی میں ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، صفدرجنگ آبزرویٹری میں کم سےکم درجۂ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے چھ ڈگری کم ہے اور ایک دہائی میں جنوری میں دوسرا سب سے کم ترین درجۂ حرارت ہے۔ پچھلی بار صفدر جنگ میں جنوری 2021 میں کم از کم درجۂ حرارت 1.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

لودھی روڈ کا کم سے کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ راج گھاٹ علاقہ میں 2 ڈگری سیلسیس اور آئی جی آئی ایئرپورٹ، پالم پر یہ 5.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ دریں اثنا، آئی ایم ڈی نے آج آسمان صاف اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی کے علاوہ راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ سمیت دیگر ریاستوں کے 18 جنوری تک شدید سرد لہر کی زد میں رہنے کے آثار ہیں۔ اس سے قبل، ایجنسی نے کہا تھا کہ آنے والے ہفتے میں کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بھی 21 ڈگری سیلسیس کے قریب واپس آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update وادی میں اٹھارہ جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.