ETV Bharat / state

تاجروں نے زوم ایپ کے بائیکاٹ کا اعلان - آل انڈیا مرچنٹ ایسوسی ایشن

وادی گلوان واقعہ کے بعد، چینی سامان اور سوشل میڈیا ایپس کے بارے میں ملک میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور اب آل انڈیا مرچنٹ ایسوسی ایشن (سی اے ٹی- کیٹ) نے 'زوم' کا بائیکاٹ کرکے جیومیٹ ایپ کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاجروں نے زوم ایپ کے بائیکاٹ کا اعلان
تاجروں نے زوم ایپ کے بائیکاٹ کا اعلان
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 10:04 PM IST

منگل کے روز کیٹ کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیل وال نے کہا کہ فیڈریشن سے وابستہ انجمنوں اور تاجروں نے متفقہ طور پر اپنی میٹنگوں اور مذاکرات میں زوم ایپ کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیٹ اب زوم ایپ کا استعمال نہیں کرے گی۔ کیٹ نے زوم کی جگہ ریلائنس کا جیومیٹ ایپ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سات کروڑ مرچنٹ اور 40 ہزار مرچنٹ ایسوسی ایشن میں گلوان واقعے کے بعد چین کے خلاف شدید غم و غصہ ہے اور وہ چینی ایپ کے بجائے دوسرے متبادل کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

ریلائنس نے جمعرات کے روز جیو ایپ کو ہر ایک کے لیے دستیاب کردیا ہے اور اس میں لامحدود مفت ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات ہیں۔ میزبان سمیت سیکڑوں افراد بیک وقت لامحدود وقت کے لیے اپنی ملاقات اور گفتگو آرام سے کرسکتے ہیں۔

پندرہویں فنانس کمیشن کے سربراہ این کے سنگھ نے بھی کہا ہے کہ کمیشن کے آئندہ اجلاسوں اور مذاکرات پر جیومیٹ پر ہی غور کیا جارہا ہے۔

زوم ایپ کے مالک چینی نژاد کے امریکی ایرک یوان ہیں جو اس کمپنی کے سی ای او بھی ہیں۔ وہ چین کے صوبے شنگ زانگ کے رہنے والے ہیں ، جنہوں نے کیلیفورنیا جاکر سیلیکن ویلی میں اپنی کمپنی شروع کی ہے۔ کمپنی اس بنیاد پر یہ دعوی کرتی ہے کہ زوم ایک امریکی ایپ ہے ، چینی نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.