ETV Bharat / state

الور میوات : میو پنچایت کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد - میوات کی خبر

علاقہ میوات کے الور ضلع کی سرگرم تنظیم میو پنچایت کی طرف سے میو بورڈنگ ہاؤس الور میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نو منتخب سرپنچوں کے علاوہ میو پنچایت کا تعاون کرنے والے، ساتھ ہی تہذیبی، ثقافتی اور صحافتی سطح پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

meo-panchayat-holds-honorary-ceremony
الور میوات : میو پنچایت کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 1:34 PM IST

میو پنچایت کی جانب سے میو بورڈنگ ہاؤس الور میں طلبہ کے لیے ہاسٹل کی تعمیر تقریباً مکمل ہو گئی ہے۔اسی کے چلتے پنچایت کو مالی تعاؤن فراہم کرنے والوں کا اس اعزازی تقریب میں پر جوش خیر مقدم کیا گیا۔

میو پنچایت کے سابق صدر شیر محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میو مسلم طلبا کو شہر میں کرایہ پر مکان ملنا مشکل ہو جاتا ہے اسی مشکل کے پیش نظر فی الحال میو پنچایت نے ایک ہاسٹل کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

الور میوات : میو پنچایت کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد

میو پنچایت کا ماننا ہے کہ سرپنچوں علاقہ کی خوشحالی میں مضبوط کڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔اس لیے ان کی ذہن سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔زبیر احمد الوری نے بتایا کہ گاؤں میں تعلیم، روزگار اور برائیوں کی روک تھام کے لیے با قاعدہ مہم چلانی ہوگی۔

اس تقریب میں سرپنچوں اور معاونین کے علاوہ میوات وکاس سبھا،معروف میواتی شاعر نانک چند شرما،ان کی شاگردہ شبانہ اور مسکان، مولانا صابر قاسمی، صحافی زبیر ڈیمروت،سفیان سیف کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.