ETV Bharat / state

تجارتی میلہ: کاروباری دنوں کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ شروع - 40ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر

رواں برس تجارتی میلہ سنہ 2019 میں منعقد ہونے والے میلے سے تین گنا زیادہ علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ رواں برس کا تھیم خود کفیل بھارت ہے۔

Mega trade fair IITF set to make comeback after a gap of one year
تجارتی میلہ: کاروباری دنوں کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ شروع
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 10:36 PM IST

نئی دہلی: پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے 40ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (IITF) کے کاروباری دنوں کے لیے ٹکٹ بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ سیاح www.bookmyshow.com پر جا کر بزنس ڈے کے ٹکٹ آن لائن بک کر سکتے ہیں۔ 14 نومبر کو مرکزی وزیر پیوش گوئل تجارتی میلے کا افتتاح کریں گے۔

کاروباری دنوں کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے سیاحوں کو www.bookmyshow.com پر جانا ہوگا۔ یہاں آنے کے بعد سیاح کاروباری دنوں کے لیے ٹکٹ لے سکتے ہیں۔ ٹکٹ لینے کے لیے سیاحوں کو موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی درج کرنا ہوگی۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے بعد، سیاح کو ٹکٹوں کی تعداد کے مطابق فیس ادا کرنا ہوگی۔ کاروباری دنوں کے لیے فی کس ٹکٹ کی شرح 500 روپے رکھی گئی ہے۔ کاروباری دنوں میں بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے ہے۔

14 نومبر سے 18 نومبر تک کاروباری دن ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 19 نومبر سے 27 نومبر تک میلہ عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔ گزشتہ برس کووڈ-19 کی وجہ سے تجارتی میلہ منعقد نہیں کیا جا سکا تھا۔ رواں برس تجارتی میلہ 2019 میں منعقد ہونے والے میلے سے تین گنا زیادہ علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ برس کا تھیم خود کفیل بھارت ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش پارٹنر ریاست ہے، بہار اور جھارکھنڈ فوکس سٹیٹس ہیں۔

مزد پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.