ETV Bharat / state

Mega Job Fair جامعہ ہمدرد کے کیمپس میں 25 فروری سے روزگار میلے کا انعقاد

جامعہ ہمدرد کے کیمپس میں 25 فروری سے میلے کا آغاز ہوگا جس میں ملک کی 88 معروف کمپنیاں شرکت کے لیے آرہی ہیں۔ گذشتہ سال روزگار میلے میں 14 ہزار افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے چار ہزار افراد کو موقعے پر ہی ملازمت فراہم کی گئی۔ Mega Job Fair In Jamia Hamdard

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 7:29 AM IST

تیسرا میگا روزگار میلہ

دہلی: جامعہ ہمدرد کے احاطے میں بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے ذریعے مشترکہ طور پر 25 فروری تیسرا میگا روزگار میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن مفت رکھا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری جامعہ ہمدرد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی گئی۔ اس میلے میں ملک کی 88 معروف کمپنیاں شرکت کے لیے آ رہی ہی۔ گذشتہ سال روزگار میلے میں 14 ہزار افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے چار ہزار افراد کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے موقعے پر ہی ملازمت فراہم کی گئی۔

روزگار میلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو کے ایجوکیشنل سکریٹری شوکت مفتی نے کہا کہ اس بار روزگار میلے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں، وزیراعظم مودی کے ذریعے اسکل ڈیولپمنٹ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ جامعہ ہمدرد کے بانی حکیم عبدالحمید نے سالوں پہلے اسکل ڈیولپمنٹ کو ترقی دینے کے لیے بزنس اینڈ امپلائیمنٹ بیورو کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کے ذریعے غریب اور کمزور طبقے کے طلباء کو تربیت فراہم کر انہیں ملازمت دلانے میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی جانب سے فاروق صدیقی نے بتایا کہ یہ ملک بھر میں ان کی طرف سے منعقد ہونے والا 74 روزگار میلا ہے، اس میلے کا مقصد دسویں جماعت سے لے کر گریجویشن تک کے طلبا کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 88 کمپنیوں نے روزگار میلے میں حصہ لینے کی منظوری دی ہے جن میں بینک، ہسپتال اور ٹاٹا گروپ کمپنیاں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور ضرورت مند لوگوں کی بہتری ہے، اور اسی مقصد کے لئے اس روزگار میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : JOB FAIR IN JAMIA HAMDARD UNIVERSITY:جامعہ ہمدرد میں روزگار میلہ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.