اوکھلا: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کو دیکھتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور شاہین باغ وارڈ 188سے عام آدمی پارٹی کے سابق وارڈ کونسلر اور موجودہ امیدوار واجد خان کے درمیان جاری تنازعات کو دونوں نے لیڈروں نے ایک عوامی میٹنگ میں ختم کرلیا ہے اور ایکدوسرے کو گلے لگ کر عوام سے معافی مانگی۔ لوگوں کا کہنا ہے تھا کہ دونوں لیڈران کے درمیان جاری تنازعات کی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو پارہے تھے لیکن موجودہ ایم سی ڈی انتخاب میں شاہین باغ اور ابوالفضل وارڈ نمبر 188 میں عام آدمی پارٹی کے گرتے گراف کی وجہ اور اعلی رہنما کے دباؤ کے بعد آخر کار دونوں لیڈروں نے ایک عامی میٹنگ کے دوران آپسی گِلے شکوے دور کرتے ہوئے الیکشن میں مستعدی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے کارکنان کو تشہیر کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی امانت اللہ خاں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اب آپس کے گِلے شکوے دور ہوگئے ہیں اور اس اسمبلی حلقے کے پانچوں وارڈ میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوکھلا سے کوڑے کو ختم کرنے کے لیے واجد خان کو ہر طرح کا سپورٹ کیا جائے گا۔ وہیں وارڈ نمبر188 کے عام آدمی پارٹی کے امیدوار واجد خان نے کہا کہ جیتنے کے بعد علاقے کی ترقیاتی کام کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام رہ گئے ہیں اس کو فوقیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ Delhi Municipal Corporation Election
واضح رہے کہ ایم سی ڈی کا انتخاب 4 دسمبر کو ہونے والا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔