نوئیڈا می ڈی ایم سہاس ایل وائی کی سربراہی میں ضلعی افسران ضلع کے تمام باشندوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے بہتر طریقے سے اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ افسر( سی ڈی او) انیل کمار سنگھ نے چیف میڈیکل آفیسر روم میں ایک میٹنگ کی۔
اس اجلاس کے بعد سی ڈی او نے ضلعی سطح پر بنائے گئے قرنطینہ مراکز کا معائنہ کیا۔ چیف میڈیکل آفیسر روم میں میٹنگ کے دوران بورڈ کے مختلف معاونین اور نوڈل انچارج کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ فسر انیل کمار سنگھ نے متعلقہ عہدیداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قرنطینہ مراکز میں مناسب صفائی کو یقینی بنائیں اور مقررہ وقت پر تمام قرنطین افراد کو معیارات کے مطابق کیٹرنگ فراہم کریں۔ معائنہ کے دوران ضلع ترقیاتی پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو و دیگر افسران موجود تھے۔