ETV Bharat / state

US Religious Freedom Report بھارت نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ مسترد کر دی - delhi urdu news

بھارت نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کو غلط معلومات پر مبنی قرار دیا۔

US Religious Freedom Report
US Religious Freedom Report
author img

By

Published : May 17, 2023, 12:02 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی وزارت خارجہ نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دے دیا جس میں اقلیتوں پر مبینہ حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ یہ رپورٹس غلط معلومات اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے امریکہ کی ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ متعصبانہ ہے۔ یہ رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ہے اور اس میں کئی خامیاں ہیں۔ امریکی رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے امریکی رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امریکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تشویش کے امور پر بات چیت جاری رہے گی۔ امریکی رپورٹ میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکومتوں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف مبینہ طور پر من مانی کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی حالت پر اپنی 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں بھارت کی متعدد ریاستوں میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے افسران کے ذریعہ تشدد کو بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے جاری کی ہے، جس میں اقلیتوں کے خلاف حملے اور نسلی کشی کے مطالبے شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت مذہبی اقلیتوں پر حملوں کی کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : US religious freedom report مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ، بھارت میں اقلیتوں پر حملے اور انہدامی کارروائی کا ذکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.