ETV Bharat / state

MCD Elections ٹکٹ کے بدلے پیسے لینے کے الزام میں تین افراد گرفتار

دہلی کی انسداد بدعنوانی برانچ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کے بدلے مبینہ طور پر نقد رقم کا تبادلہ کرنے کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے ایک ایم ایل اے کے رشتہ دار سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔Bribe for MCD poll ticket

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 16, 2022, 4:58 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی) نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کے بدلے مبینہ طور پر نقد رقم کا تبادلہ کرنے کے الزام میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایک ایم ایل اے کے رشتہ دار سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ گوپال کھاری نے پیر کو اے سی بی سے رجوع کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ اے اے پی ایم ایل اے نے وارڈ نمبر 69 (کملا نگر) سے اپنی بیوی شوبھا کھاری کو ٹکٹ دینے کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ معاملے کی جانچ کرنے کے بعد اے سی بی نے ماڈل ٹاؤن علاقے کے ایم ایل اے اکھلیش ترپاٹھی کے بہنوئی اوم سنگھ اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ شیو شنکر پانڈے کے علاوہ راجکمار رگھوونشی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 172 ای اور دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔Bribe for MCD poll ticket

انہوں نے بتایا کہ گوپال کھاری کا دعویٰ ہے کہ وہ 2014 سے عام آدمی پارٹی سے ایک سرگرم کارکن کے طور پر منسلک ہیں۔ 9 نومبر کو انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے ایم ایل اے سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی کارپوریٹر کا ٹکٹ حاصل کرنے کی درخواست کی۔ کھاری نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے نے ٹکٹ کے لیے 90 لاکھ روپے مانگے۔ انہوں نے وزیر پور میں ایم ایل اے کو 35 لاکھ روپے اور اے اے پی ایم ایل اے راجیش گپتا کو 20 لاکھ روپے ادا کیے تھے اور یقین دلایا تھا کہ باقی 35 لاکھ روپے ٹکٹ ملنے کے بعد دیے جائیں گے۔ آپ کی طرف سے 12 نومبر کو جاری کردہ کونسلروں کی فہرست میں شوبھا کا نام نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Municipal Corporation Elections ٹکٹ نہ ملنے پر عآپ رہنما نے ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.