ETV Bharat / state

قومی تعلیمی پالیسی 2020 مولانا آزاد کے افکار سے ہم آہنگ - مولانا ابوالکلام آزاد

مولانا ابوالکلام آزاد نے بحیثیت وزیر تعلیم ملک میں تعلیم کی مستحکم بنیاد رکھی۔ انہوں نے 14 برس تک لازمی اور مفت تعلیم، لڑکیوں کی تعلیم، پروفیشنل ، تکنیکی تعلیم، ریسرچ پر توجہ دی۔

Maulana Abul Kalam Azad's efforts in shaping the Indian Education Policy
قومی تعلیمی پالیسی 2020 مولانا آزاد کے افکار سے ہم آہنگ
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 6:19 PM IST

مولانا ابوالکلام آزاد نے یو جی سی، آئی آئی ٹی، ساہتیہ اکیڈیمی، سنگیت کلا اکیڈیمی اور دیگر اہم ادارے قائم کیے۔ نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں انہیں موضوعات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر چاند کرن سلوجا، ڈائرکٹر سنسکرت پروموشن فاﺅنڈیشن، نئی دہلی نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ اساتذہ کے سلسلے میں منعقدہ ویبنار میں پہلا خصوصی لکچر دیتے ہوئے کیا۔

’’نئی تعلیمی پالیسی -20 کی روشنی میں اساتذہ کا بدلتا رول‘‘ کے عنوان سے شعبہ تعلیم و تربیت نے ویبنار کا انعقاد کیاتھا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے صدارت کی۔

پروفیسر صدیقی محمدمحمود، رجسٹرار انچارج نے خیر مقدم اور موضوع کا تعارف کروایا۔ پروفیسر سلوجا نے بتایا کہ مولانا آزاد نے کہا تھا کہ تعلیم کا مقصد تنگ نظری کو دور کرنا ہے۔ بطور خاص مولانا نے فنون پر توجہ دی۔ نئی تعلیمی پالیسی میں بھی اس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ فنون شناس اور کھلے ذہن کے ساتھ تعلیم انسان کو دماغی، سماجی اور نظریاتی ترقی فراہم کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.