اولاد کی خواہش کی تکمیل کے لیے نوئیڈا میں ایک جوڑے کو سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا۔
نوئیڈا کے گجھوڑ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 6 برس کا بچہ چرا لیا۔ نوئیڈا سے یہ جوڑا دہلی کے آنند وہار پہنچا اور یہاں سے بس پکڑ کر لکھنؤ روانہ ہو گیا۔ فوٹیج اور سرویلنس کی بنیاد پر پولیس نے اتوار کی صبح بچے کو لکھنؤ سے بازیاب کر لیا۔
اس موقع پر پولیس نے جوڑے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ ان لوگوں کی شناخت پردیپ دوبے، پنکی دوبے اور سندیپ دوبے کے طور پر ہوئی ہے۔ ان لوگوں کا تعلق اترپردیش کے جونپور سے ہے۔ یہ لوگ یہاں کرائے پر رہتے تھے۔ پولیس کپتان نے اس کامیابی پر پولیس عملہ کو بطور انعام 25000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جونپور کے رہنے والے اس جوڑے نے شادی کے بعد آٹھ برس تک اولاد نہیں ہونے پر طعنے سے تنگ آکراس واردات کو انجام دیا تھا۔