قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے حکومت دہلی نے ہفتہ اور اتوار کو ویکینڈ کرفیو نافذ کیا ہے۔ Markets Closed Due to Weekend Curfew۔ کرفیو کی وجہ سےسڑکیں سنسان ہیں متھراروڈ سے بذریعہ سریتا وہار اور شاہین باغ ہوتے ہوئے نوئڈا جانے والی شاہراہ پر گاڑیاں بہت ہی کم چل رہی ہیں۔
ٹھنڈ اور کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں سے بہت کم ہی باہر نکل رہے ہیں۔ ضروری امور کے پیش آنے پر ہی لوگ آمد و رفت کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ذریعے گاڑی کی چیکنگ اور چالان کٹنے کے خوف سے بھی اہلیانِ دہلی باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔
شاہین باغ کی ہمیشہ مصروف رہنے والی مین مارکیٹ میں دکانیں بند ہونے سے سناٹا پھیلا ہوا ہے۔
پیر کے دن کام کاج شرع ہوتے ہی سنسان سڑکیں لوگوں کی آمد و رفت سے بھر جائیں گی اور ٹریفک جام جیسے مسائل دیکھنے کو ملے گا۔
واضح رہے کہ دہلی مویں کورونا وائرس کے کیسز میں زبردست کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ویک اینڈ کرفیو کو آئندہ کچھ دنوں میں ختم کیا جا سکتا ہے۔