عام آدمی پارٹی کی ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رہنما سنجے سنگھ نے فوج کے سابق میجر کو عام آدمی پارٹی میں شامل کرایا۔ جب کہ اس موقع پر بی جے پی، کانگریس اور بی ایس پی جیسی کئی مقامی رہنماؤں کو عام آدمی پارٹی میں شامل کرایا گیا۔
پارٹی میں شمولیت اختیار کرانے والے رہنماؤں کو واقف کرواتے ہوئے سنجے سنگھ نے بتایا کہ میجر وکرانت کھرے عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، جو کئی برسوں سے بھارتی فوج میں خدمات دے چکے ہیں، چار برسوں تک انہوں نے اپنی خدمت کشمیر میں بھی دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد میجر وکرانت نے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے آئی آئی ایم لکھنؤ سے مینیجمنٹ کا کورس کیا اور آج خود کی سافٹ ویئر کمپنی چلا رہے ہیں۔
اس دوران وکرانت کھرے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی پہلی ایسی پارٹی ہے، جس نے فوج اور پولیس کے لوگوں کے بارے میں اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں سوچا۔
انہوں نے مزید کہ تعلیم کے میدان میں عام آدمی پارٹی حکومت بہت اچھا کام کر رہی ہے اور انہیں سب سے متاثر ہو کر وہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بی ایس پی کے ضلع صدر ڈاکٹر روپ سنگھ، بی جے ہی کے دشینت کمار، کانگریس کے ستبیر سنگھ جیسے کئی مقامی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔