ETV Bharat / state

دہلی: سیلم پور میں تصادم میں کے سبب حالات کشیدہ - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگوں کے مظاہرے

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں منگل کے روز جمنا پار کے سیلم پور علاقے میں رہنے والے مسلمانوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی پرامن تھی کہ اچانک چند شرپسند عناصر نے پتھربازی شروع کردی۔ پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔

سیلم پور میں تصادم
سیلم پور میں تصادم
author img

By

Published : Dec 17, 2019, 7:09 PM IST

علاقے میں ہوئے پُر تشدد مظاہرے کے پیش نظر دہلی میٹرو سروس کے سات اسٹیشنوں میں مسافروں کا داخلہ بند کر نا پڑا۔

قابل ذکر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں اتوار کو جامعہ میں بھی مظاہرہ اس وقت پرتشدد ہوگیا جب مظاہرین پر پولیس نے لاٹھیاں چلانی شروع کردی اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے جانے لگے۔ جامعہ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نیو فرینڈس کالونی میں شرپسندوں نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی بسوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ہی کئی دیگر گاڑیاں پھونک دی تھیں۔ جس کا خمیازہ جامعہ کے طلبا کو بھگتنا پڑا۔

منگل کو سیلم پور میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں کیا جارہا مظاہرہ تشدد کی شکل اختیار کرگیا۔ ڈی ٹی سی کی دو بسوں اور سریع الحرکت دستوں (ریپڈ ایکشن فورس) کی گاڑی کے علاوہ کچھ دیگر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی خبر ہے۔

پولیس پر بھی جم کر پتھراؤ کیا گیا جس میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔ پولیس نےحالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔

پُرتشدد مظاہرے کی وجہ سے دہلی میٹرو ریل سروس کے ویلکم، جعفرآباد، موجپور۔بابرپور ، سیلم پور، گوکُل پور، شیووِہار اور جوہری اینکلیو کے میٹرو اسٹیشنوں میں داخلی و خارجی دروازے بند کرنے پڑے۔ بعد ازاں سلیم پور کے داخلی و خارجی دروازے کھول دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.