ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے سبب حج 2021 میں بہت سی تبدیلیاں - رواں برس عزیزیہ کے لیے ہی درخواست دے سکتے ہیں

حج 2021 کا ایکشن پلان جاری ہوچکا ہے، اس میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، 18 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر والے حج سے محروم رہیں گے۔

کرونا وائرس کے سبب حج 2021 میں بہت سی تبدیلیاں

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 6:51 PM IST

کرونا وائرس کے پیش نظر حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے رہنما ہدایت کے مطابق بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان سے بات چیت کی۔

اس دوران جاوید عالم خان نے بتایا کہ رواں برس کرونا کے مد نظر عمر کی حد بندی کی گئی ہے رواں برس 18 برس سے 65 برس کے عازمین ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

اس بار پانچ عازمین کے بجائے صرف تین عازمین کا گروپ تشکیل دیا جائے گا، اس کے علاوہ عازمین زمرے کا انتخاب نہیں کر سکتے کیونکہ رواں برس عزیزیہ کے لیے ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب حج 2021 میں بہت سی تبدیلیاں

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ نئے ایکشن پلان میں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ پہلے چالیس دنوں تک کے لئے حج کے ایام ہوا کرتے تھے مگر اب ان میں تھوڑی سی تخفیف کردی گئی ہے اور وہ 30 سے 35 دن رہیں گے۔

جاوید عالم خان نے بتایا کہ عازمین کو اس بار حج کی پہلی قسط 81 ہزار کے بجائے یک مشت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنی ہو گی جبکہ پوری رقم تین لاکھ 75 ہزار روپے ہوگی جبکہ گزشتہ برس اگست میں یہ رقم تقریباً تین لاکھ 75 ہزار روپے ادا کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ ایک نئی تبدیلی یہ بھی ہے کہ گزشتہ برس 21 امبارکیشن پوائنٹ ہوا کرتے تھے جس میں کمی کرتے ہوئے 10 تک محدود کردیا گیا ہے۔ عازمین حج کی پروازیں 26 جون 2021 سے شروع ہوں گی اور واپسی کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکلر جاری کیا ہے نیز کرونا کے تحت بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں، بہرحال یہ بات تو طے ہوچکی ہے کہ حالات جو بھی ہوں حج2021 منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.