ETV Bharat / state

Anuvrat Award to Manmohan Singh: منموہن سنگھ کو انورت ایوارڈ سے نوازا جائے گا

منموہن سنگھ کو جمعرات کے روز انورت ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ان کی ذاتی زندگی میں سادگی نیز اخلاقی اور انسانی اقدار کے فروغ میں ان کی تعمیری شراکت کے لیے دیا جا رہا ہے۔ Anuvrat Award to Manmohan Singh

منموہن سنگھ کو انورت ایوارڈ سے نوازا جائے گا
منموہن سنگھ کو انورت ایوارڈ سے نوازا جائے گامنموہن سنگھ کو انورت ایوارڈ سے نوازا جائے گا
author img

By

Published : May 25, 2022, 8:59 PM IST

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو جمعرات کو انورت ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ بدھ کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے انورت وشو بھارتی سوسائٹی کے صدر سانچے جین نے کہا کہ یہ انورت تحریک کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کو یہ ایوارڈ ذاتی زندگی میں سادگی اور عفت نیز اخلاقی اور انسانی اقدار کے فروغ میں ان کی تعمیری شراکت کے لیے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ 26 ممتاز شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔ ان میں گلزاری لال نندا، ڈاکٹر آتمارام، جینندر کمار، شیواجی بھاوے، ایل کے اڈوانی، شیوراج پاٹل، ٹی این شیشن اور پرکاش آمٹے کا نام قابل ذکر ہے۔ Anuvrat Award to Manmohan Singh

مزید پڑھیں:

جین نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو 1.5 لاکھ روپے کا نقد انعام اور ایک توصیف نامہ اور شال دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ کل ان کی رہائش گاہ پر پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انورت تحریک کی بنیاد جین آچاریہ تلسی نے سماج اور فرد کی زندگی میں تحمل، عفت اور عدم تشدد کی اقدار کو لانے کے لیے رکھی تھی۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.