ETV Bharat / state

رام مندر بھومی پوجا: منیش تیواری کی لوگوں کو مبارکباد - منیش تیواری

کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی بھومی پوجا کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

Manish Tewari greets people over Ram temple 'bhumi pujan' in Ayodhya
رام مندر بھومی پوجا: منیش تیواری کی لوگوں کو مبارکباد
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 4:52 AM IST

منیش تیواری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھومی پوجا عوام کےلیے ایک تاریخی لمحہ تھا اور رام کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کے عزم کا ایک موقع تھا۔

انہوں نے اپنے پیام میں گاندھی جی کی پسندیدہ بھجن ’رگھوپتی راگھو راجہ رام‘ کا حوالہ بھی دیا۔

شری انند پور صاحب کے رکن پارلیمان نے کہا کہ رام تمام بھارتیوں کے دل میں بستے ہیں اور ان کا ہر ایک سے تعلق ہے۔

انہوں نے معروف شاعر علامہ اقبال کی مشہور نظم کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہے رام کے وجود پے ہندوستان کو ناز، اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند‘۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ممکن ہوئی ہے جس پر تمام فریقین قبول کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.