ETV Bharat / state

'کشمیر میں فلسطین جیسے حالات ہوسکتے ہیں'

کانگریس کے سینیئر رہنما منی شنکر ائیر نے ای ٹی وی بھارت سے مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی۔

’کشمیر میں فلسطین جیسے حالات ہوسکتے ہیں‘: منی شنکر ایر
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 10:32 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:16 PM IST

منی شنکر ایئر نے آٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے فلسطین بن جانے والے اپنے ریمارکس پر صفائی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ 'کشمیریوں پر زور زبردستی کے ذریعہ کسی بھی فیصلہ کو نہیں تھوپا جانا چاہیے جبکہ فلسطینی عوام نے ہمیشہ یہودی مملکت کے ساتھ کسی بھی طرح کی سودے بازی کرنے سے انکار کیا ہے۔ فلسطینی عوام کسی بھی قیمت پر اپنی زمین چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں۔'

’کشمیر میں فلسطین جیسے حالات ہوسکتے ہیں‘: منی شنکر ایر
منی شنکر ایئر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر میں حالات معمول پر ہے تو مزید فورس کو کیوں تعینات کیا گیا، مواصلاتی نظام کو کیوں بند کردیا گیا، رپورٹرز اور سیاسی رہنماؤں پر کیوں پابندیاں عائد کی گئیں اور حکومت کی جانب سے فرضی تصاویر کو کیوں پیش کیا جا رہا ہے‘‘۔ منی شنکر ایئر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نہیں چاہتا کہ کشمیر میں فلسطین جیسے حالات ہوں لیکن میں یہ کہہ رہا ہوں کہ مودی حکومت کے متنازع فیصلوں سے ایسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔'انہوں نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے تقریباً 5 فیصلوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کورٹ، آرٹیکل 370 کے حق میں ہے۔'کانگریسی رہنما نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس مسئلہ پر بین الاقوامی برادری دخل اندازی نہیں کرسکتی۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:16 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.