اطلاع کے مطابق پون نے کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے، جس میں منڈاولی جیل کے دو پولیس اہلکاروں پر مارپیٹ کا الزام عاید کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کورٹ نے پون کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے منڈاولی جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے 12 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اور ساتھ ہی عدالت نے کہا ہے کہ معاملے کی اگلی سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔
پون ورما نے اپنے طرف سے کورٹ میں داخل عرضی میں کہا ہے کہ 'جیل میں پولیس کے ذریعے کی گئی پٹائی سے اس کے سر میں چوٹیں آئیں ہے'۔
وہیں گزشتہ 9 مارچ کو نربھیا کیس کے مجرم ونے شرما نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے ایک عرضی داخل کرکے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس میں ونے نے اپنے وکیل اے پی سنگھ کے ذریعے دائر عرضی میں دفعہ 432 اور دفعہ 433 کے تحت پھانسی کی سزا کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 5 مارچ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چوتھی بار نربھیا گینگ ریپ کے قصورواروں کے خلاف نیا دیتھ وارنٹ جاری کیا تھا ،جس میں ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے چاروں مجرموں کو 20 مارچ کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دینے کا حکم دیا ہے ۔