ETV Bharat / state

Swasthya Chintan Shivir صحت کی خدمات کی جامع کوریج ضروری، مانڈویہ

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 9:51 AM IST

اتراکھنڈ کے دہرادون میں مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے دو روزہ راشٹریہ سوستھیا چنتن شیویر کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان میں عوامی شراکت ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ Union Health Minister on Health Coverage

صحت کی خدمات کی جامع کوریج ضروری، مانڈویہ

دہرادون: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے صحت کی تمام اسکیموں کی وسیع اور جامع کوریج کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان میں عوامی شراکت ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ دہرادون میں دو روزہ راشٹریہ سوستھیا چنتن شیویر کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مانڈویہ نے کہا کہ صحت کی خدمات کو وسیع بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے اور کسی بھی طبقے یا فرد کو چھوڑا نہیں جانا چاہیے۔ چنتن شیویر میں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود ایس پی سنگھ بگھیل ،نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ موجود تھے۔

اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر صحت دھن سنگھ راوت، آندھرا پردیش کے وزیر صحت رجنی ودادالا، اروناچل پردیش کے کیلو لبانگ، آسام کے کیشب مہنت، گجرات کے ہریشی کیش پٹیل، جھارکھنڈ کے بننا گپتا، کرناٹک کے دنیش گنڈو راؤ، منی پور کے سپم رنجن سنگھ،میزورم کے ڈاکٹر آر لالتھیانگالیانہ، تمل ناڈو کی تھیرو ما سبرامنیم سمیت کئی وزرائے صحت نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو، نائب وزیر اعلیٰ اور اتر پردیش کے وزیر صحت برجیش پاٹھک، سکم کے سیاحت اور شہری ہوا بازی کے وزیر بی ایس پنت، مدھیہ پردیش کے ریاستی طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ اور پڈوچیری کے تعمیرات عامہ کے وزیر کے لکشمی نارائنن بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Malaria Cases in India منسکھ مانڈویا نے ملیریا کے خاتمے کے لیے جامع تعاون پر زور دیا

و پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے بارے میں مانڈویہ نے کہا کہ ملک میں ٹی بی کے بوجھ کو ختم کرنے کے لیے عوامی شرکت ایک بہت ضروری سرگرمی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ ٹی بی کے خاتمے کو ترجیح دیں اور اس میں مزید رفتار لائیں ۔ انہوں نے ریاستوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل کو آسان بنا کر ملک کی معذور آبادی کی مدد کریں۔ مرکزی وزیر نے صحت کی تمام اسکیموں کی جامع اور مکمل کوریج کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کوئی بھی مستحق اس سے محروم نہ رہ جائے۔ دو روزہ ایونٹ کے آخری دن، آیوشمان بھوا، قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام، خسرہ اور روبیلا کے خاتمے اور پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ سے لے کر موجودہ صحت کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.