ETV Bharat / state

دہلی: کمبھ سے واپس آنے والوں کے لیے 14 دنوں کا قرنطینہ لازمی - delhi corona

قومی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کر کے ہری دوار کے کمبھ میلے سے واپس آنے والے ان تمام افراد کے لیے 14 دن کا قرنطینہ لازمی کر دیا ہے جو حال ہی میں وہاں سے واپس لوٹے ہیں۔

دہلی: کمبھ سے واپس آنے والوں کےلیے 14 دنوں کا کوارنٹائن لازمی

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 4:21 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 6:09 PM IST

دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ کمبھ میلہ سے واپس آنے والے دہلی کے شہریوں کو 14 دن تک گھریلو قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا اور اپنی تفصیلات دہلی حکومت کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنی ہوگی۔

ڈی ڈی ایم اے نے ہفتہ کی دیر رات یہ ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دہلی کے وہ تمام رہائشی جو ہری دوار میں کمبھ 2021 میں اسنان کر لوٹے ہیں یا جائیں گے، انہیں اپنی ضروری تفصیلات جیسے نام، دہلی کا پتہ، فون نمبر، شناختی کارڈ، جانے اور آنے کی تاریخ دہلی سرکار کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنا ضروری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ پایا جاتا ہے کہ دہلی کا کوئی بھی رہائشی، جو کمبھ 2121 سے دہلی واپس آیا ہے، اس نے مطلوبہ تفصیلات / معلومات اپلوڈ نہیں کی ہیں، تو اسے سرکاری قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے ضلع مجسٹریٹ ایسے لوگوں کی روزانہ کی بنیاد پرٹریسنگ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ کمبھ سے آنے والے تمام لوگوں کو اپنے آنے کی اطلاع ضلعی کلکٹر کو دینی ہو گی۔ دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق دارالحکومت کے تمام ضلعی مجسٹریٹ اور ان کے مساوی ڈی سی پی اور متعلقہ تمام عہدیداروں کو اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

دارالحکومت میں ہفتے کے روز ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 24،375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے مزید 167 افراد کی موت ہو گئی۔ ان نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 8،27،998 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 11،960 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.