ETV Bharat / state

ہماچل پردیش میں برفباری، منالی۔لیہ روڈ بند - کیلانگ ڈپو

لاہول اسپتی میں پھر سے برفباری شروع ہوگئی ہے، برف باری کی وجہ سے لاہول اسپتی کے تمام روڈ ویز گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

heavy snowfall in Lahaul-Spiti
لاہول اسپتی میں برفباری، منالی۔لیہ مارگ بند
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 2:14 PM IST

منالی لیہ مارگ ایک بار پھر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہے، حالانکہ گذشتہ دنوں تھوڑی دیر کے لیے راستہ کھولا گیا تھا اور گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تھا۔

وہیں، تازہ برف باری کے سبب منالی لیہ روڈ ایک بار پھر بند ہوگئی ہے۔ وادی لاہول میں شدید برف باری کے باعث ایچ آر ٹی سی بس سروس بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ منالی سے اٹل سرنگ تک جانے والی سڑک بھی برف کی وجہ سے بھر گیا ہے۔

لاہول اسپتی میں برفباری، منالی۔لیہ مارگ بند

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چار تا پانچ فٹ برف ہونے سے بی آر او نے رات میں مائنس درجہ حرارت میں بڑی مشقت کے بعد ہائی وے 3 کو بحال کیا گیا تھا۔ ایسے میں منالی کی طرف سے دارچہ میں 16 دنوں سے پھنسے 100 سے زائد ٹرک اور لیہ کی طرف سے اوپشی نام کی جگہ پر پھنسے 59 چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے راحت کی سانس لی تھی۔

اس میں لیہ سے منالی آرہی چھوٹی گاڑیوں کو سب سے پہلے اوپشی سے بھیجا گیا، جو منالی پہنچ گئی ہے۔ منگل کے روز صبح دارچہ میں، سبزی، سیمنٹ، سریا اور اینٹوں کو لے کر لیہ جانے والے 100 سے زیادہ ٹرک سمیت 150 گاڑیوں کو دارچہ سے بھیجا گیا۔

دیر شام پھر سے باراچالا کے آس پاس برفباری سے مارگ بند ہوگیا۔ ایچ آر ٹی سی کیلانگ ڈپو کے ریجنل منیجر منگل چند منیپا نے بتایا کہ برف باری کے باعث وادی میں بس سروس بدھ کے روز سے بند کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.