ETV Bharat / state

لال قلعہ ہنگامہ : مزید ایک ملزم اقبال سنگھ گرفتار - Man Wanted In Red Fort Violence Arrested From Punjab

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ میں ہنگامہ کرنے کے ایک اور ملزم اقبال سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

Man Wanted In Red Fort Violence Arrested From Punjab
لال قلعہ ہنگامہ: ایک اور ملزم اقبال سنگھ گرفتار
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:45 PM IST

دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ناردرن رینج کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے منگل کی رات کو لال قلعہ کیس میں مفرور اقبال سنگھ کو پنجاب کے ہوشیار پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اقبال کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔

ہنگامہ آرائی کے معاملہ میں ملوث دیپ سدھو کو پولیس نے پیر کی شب ہریانہ کے کرنال سے گرفتار کیا۔ گذشتہ ہفتہ پولیس نے دیپ سدھو، جوگراج سنگھ، گرجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ کے بارے میں معلومات دینے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ججبیر سنگھ، بوٹا سنگھ، سکھ دیو سنگھ اور اقبال سنگھ کے بارے میں معلومات دینے والوں کو 50،000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

خیال ر ہے 26 جنوری کو کسانوں کی تنظیموں نے مرکز کے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کی حمایت میں ٹریکٹر پریڈ کی تھی۔ اس دوران ان کی پولیس سے پرتشدد جھڑپیں ہوئیں اور کچھ مظاہرین لال قلعہ کی فصیل تک پہنچ گئے۔ انہوں نے لال قلعہ کی فصیل پر کسان تنظیموں اور مذہبی جھنڈے لگا دیئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.