ETV Bharat / state

Building Collapse in North East Delhi: مصطفی آباد میں دو منزلہ مکان منہدم، ایک ہلاک - مصطفی آباد میں دو منزلہ مکان منہدم

قومی دارالحکومت دہلی کے مصطفیٰ آباد میں دو منزلہ مکان منہدم ہونے سے ایک شخص کے ہلاک اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Two Storey Building Collapse in North East Delhi

Building Collapse in Delhi
دو منزلہ مکان منہدم
author img

By

Published : Jul 24, 2022, 7:41 PM IST

شمال مشرقی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ مصطفی آباد کے بابو نگر علاقے میں دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گروتیغ بہادر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق مصطفی آباد کے بابو نگر علاقہ میں ایک خستہ حال دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا، جس وقت مکان منہدم ہوا اس وقت خاندان کے سات افراد گھر میں موجود تھے۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جب کہ تین زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مکان 40 سال پرانا تھا اور متاثرہ خاندان یہاں کرائے پر رہتا تھا۔ متاثرہ خاندان اسکریپ کا کام کرتا تھا۔ زیادہ سامان گھر کی چھت پر ہونے کی وجہ سے وزن بہت بڑھ گیا تھا اور یہی مکان کے منہدم ہونے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

ہلاک نوجوان کی شناخت سفیان (20 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے زخمی حالت میں جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ یہ گھر حاجی شمیم نام کے شخص کا تھا اور اس میں سلیمان نام کا نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ رہتا تھا۔ یہ خاندان میاں بیوی، تین لڑکیوں اور دو لڑکوں پر مشتمل تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ Building Collapse in Delhi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.