ETV Bharat / state

رانچی میں پھر ماب لنچنگ: نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل - انگڑا پولیس

جھارکھنڈ کے رانچی میں ایک نوجوان کا چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔

man-beaten-to-death-on-charges-of-theft-in-angada-ranchi
رانچی میں پھر ماب لنچنگ: نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 11:39 AM IST

گزشتہ دیر رات ضلع کے انگڑا تھانہ علاقے میں چوری کے الزام میں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔

مہلوک کی شناخت مبارک کے طور پر ہوئی ہے، مبارک مہیش پور علاقے کا رہنے والا ہے اور پیشے سے ڈرائیور تھا۔

سنیچر دیر رات دو بجے کے قریب وہ انگڑا پہنچا تھا، جہاں کچھ لوگوں نے اسے چور سمجھ کر پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کردی، جس میں اس کی موت ہوگئی، واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر انگڑا پولیس موقع پر پہنچی، اور لاش کو قبضے میں لے کر پولیس تھانہ لے آئی، فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

انگڑا کے سرکا پنچایت کے مہیش پور گاؤں میں اس بوجوان کو سنیچر کی رات میں سرکا گرام کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس کے گلے، ہاتھ اور پیر میں چوٹ کے نشان ہیں، رات کے دو بجے پولیس افسر انور خان کو اطلاع دی گئی۔ گاؤں والوں نے آکر کے دیکھا تو صاف پتہ چلا کہ اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

وہیں گاؤں والوں نے تھانہ کا محاصرہ کر لیا۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا، اس موقع پر اسٹیشن کے افسران مصطفیٰ انصاری، انور خان اور نسیم احمد شاہ نے لوگوں کو سمجھایا۔

اس سے قبل بھی گزشتہ 8 مارچ کو رانچی کے کوتوالی علاقے میں چوری کے الزام میں سچن نام کے ایک نوجوان کو باندھ کر پوری رات پٹائی کی گئی تھی جس کے بعد صبح میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.