ETV Bharat / state

'ماب لنچنگ کے خلاف مؤثر قانون بنایا جائے'

جمعیت علماء ہند نے کہا کہ 'یہ ملک ہمارا ہے اس کو نفرت کی آندھیوں سے بچانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، اس لیے ماب لنچنگ کے خلاف موثر قانون بنایا جائے'۔

ماب لنچنگ کے خلاف موثر قانون بنایا جائے
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 9:25 PM IST

جمیعۃ علما ہند کی جانب سے 'امن و یکتا سمیلن' کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس جمیعت کے جنرل سکریٹری اور اس سمیلن کے آرگنائزر مولانا محمود مدنی نے امن و یکتا سمیلن اعلامیہ کا متن پڑھتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس کو نفرت کی آندھیوں سے بچانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی احساس ذمہ داری کے تحت جمیعۃ علما ہند نے مستقبل میں ذمہ داری نبھانے فیصلہ کیا ہے، چنانچہ اعلامیہ میں یہ شامل کیا گیا کہ ملک کے ماحول کو سازگار بنائے رکھنے کے لیے ہر ضلع اور شہر میں 'جمیعۃ سدبھاؤنا منچ' قائم کیے جائیں جس میں ہر طبقہ اور ہر مذہب کے امن پسند شہریوں کو شامل کیا جائے۔

اس منچ کی طرف سے موقع بموقع مشترکہ میٹنگز اور پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ آپس میں اعتماد کی بحالی میں مدد مل سکے۔

مولانا مدنی نے اشعار کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں پورا بھارت جمع ہے، لہذا یہ مطالبہ بھارت کے سبھی طبقات کی طرف سے ہے۔

معروف عالم دین اور صدر جمیعۃ علما ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمیعۃ علما ہند کے قیام کا مقصد ملک کے مختلف مذاہب کے درمیان امن و امان کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 برس گزر جانے کے بعد بھی جمیعۃ اپنے اکابر کی راہ پر قائم ہے، حالات چاہے جیسے بھی ہوں، ہم اس سے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں مسلمانوں سے کہتاہوں کہ وہ صبر کا دامن ہر گز نہ چھوڑیں، کیوں کہ ظالم بن کر زندہ رہنے سے مظلوم بن کر مرجانا بہتر ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.