نئی دہلی: حیدرآباد میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ہسپتال اور کالج کے ڈین ڈاکٹر ایم سرینواس کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی کا نیا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ وہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی جگہ لیں گے۔M Srinivas appointed as Director of Delhi AIIMS
جمعہ کو محکمہ عملہ اور تربیت کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ایمس دہلی کے ڈائریکٹر کے طور پر ڈاکٹر سرینواس کے نام کو منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر سرینواس کی تقرری عہدہ سنبھالنے سے پانچ سال تک یا ان کی عمر 65 سال ہونے تک یا اگلے احکامات تک موثر رہے گی۔
ڈاکٹر گلیریا کو 25 مارچ 2022 کو سروس میں چھ ماہ یا نئے ڈائریکٹر کی تقرری تک توسیع دی گئی تھی۔ M Srinivas appointed as Director of Delhi AIIMS
یہ بھی پڑھیں: