دارالحکومت دہلی کے کراؤن پلازہ ہوٹل میں جشن لکھنؤ کا اہتمام کیا گیا، اور نواب واجد علی شاہ کے شاہی دسترخوان کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا، یہ جشن گذشتہ 15 نومبر سے عوام میں بےحد مقبول ہوا۔ لذیذ خانے کے شوقین دور دراز سے لکھنوی تہذیب میں ڈوبے اس جشن سے محظوظ ہورہے ہیں۔
اس جشن میں پائے یخنی، گلوٹی کباب، مرگ لکھنوی، کٹہل کی نہاری جیسے پکوان عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جبکہ عوام کے لیے یہاں کچھ مقابلہ بھی رکھے گئے ہیں، جن میں ایک منٹ میں بڑی جلیبی اور تین منٹ میں ایک کلو سموسہ کھانے پر ایک رات مفت ہوٹل میں رہنے کا انعام ہے۔
جشن شاہی کی سب سے خاص بات اُس کی تھیم ہے جسے کراؤن پلازہ ہوٹل کے ایڈیسیہ نام کی کمپنی نے بہت دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے، یہاں آپ لکھنؤ کے ان تمام پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو آپ نے کبھی لکھنؤ میں رہتے ہوئے نوش فرمائیں ہوں گے۔
نواب واجد علی شاہ کے دور حکومت کے دوران ان کا قیصر باغ پیلیس، پری خانہ، باورچی خانہ، حکیم لقمان کے طور پر پنواڑی اور حضرت گنج کا بازار دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس جشن میں لکھنوی سبز بریانی، پنیر پسندہ، مرغ ملائی کباب، کچے گوشت کی بریانی، برہانی رائتا، شاہی تڑکا، شاہی تکڑہ، کلفی، تافتان کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کے لذیز پکوان بھی آپ شاہی دسترخوان پر نوش فرماسکتے ہیں۔