ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کمپلیکس میں کورونا روکنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ - لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

وزیٹرس کو صرف ضروری کاموں کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے اور تھرمل اسکیننگ مشینوں سے تمام داخلی راستوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ کمپلیکس میں کورونا روکنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 11:46 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

برلا نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نئی دہلی میونسپل کونسل، سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، سنٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم اور دیگر ایجنسیوں کے اعلی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ 'شریک مختلف ایجنسیوں نے کووڈ 19 کا پتہ لگانے، بچنے اور روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ 'ایسے اوقات میں یہ ضروری ہے کہ لوگ نہ گھبرائیں اور صفائی ستھرائی سے متعلق آسان طریقے اختیار نہ کریں۔

عہدیداروں نے لوک سبھا اسپیکر کو بتایا کہ 'لوگوں کے مابین فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں-

وزیٹرس کو صرف ضروری کاموں کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے اور تھرمل اسکیننگ مشینوں سے تمام داخلی راستوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

برلا نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نئی دہلی میونسپل کونسل، سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، سنٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم اور دیگر ایجنسیوں کے اعلی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ 'شریک مختلف ایجنسیوں نے کووڈ 19 کا پتہ لگانے، بچنے اور روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ 'ایسے اوقات میں یہ ضروری ہے کہ لوگ نہ گھبرائیں اور صفائی ستھرائی سے متعلق آسان طریقے اختیار نہ کریں۔

عہدیداروں نے لوک سبھا اسپیکر کو بتایا کہ 'لوگوں کے مابین فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں-

وزیٹرس کو صرف ضروری کاموں کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے اور تھرمل اسکیننگ مشینوں سے تمام داخلی راستوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.