نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ ایس پوری نے کہا کہ ایل پی جی اقوام متحدہ کے کئی پائیدار ترقیاتی اہداف کو مؤثر طریقے سے پورا کر سکتی ہے، جیسے اچھی صحت اور بہبود (اجولا اسکیم)، صنفی مساوات (سماجی و اقتصادی تبدیلی کے ذریعے دیہاتوں میں خواتین کو بااختیار بنانا - اجولا)، سستی اور صاف توانائی، صنعت، اختراع اور انفراسٹرکچر (آر ایل پی جی / آر ڈی ایم ای)، کلائمیٹ ایکشن۔ عالمی ایل پی جی ہفتہ World LPG Week 2022 کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایل پی جی انرجی مکس، کارکردگی، تحفظ، بائیو ایل پی جی، مصنوعی ایل پی جی وغیرہ میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنے سے سازگار تبدیلی/نمو میں معاون ہوگا اور موسمیاتی تبدیلی کے اہداف کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ LPG can Meet the Sustainable Development Goals
یہ بھی پڑھیں:
عالمی ایل پی جی ہفتہ 2022، 14 سے 18 نومبر 2022 تک انڈیا ایکسپو مارٹ ( آئی ای ایم ایل )، گریٹر نوئیڈا میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں عالمی ایل پی جی صنعت ’ہیومنائزنگ انرجی‘ تھیم کے تحت ملاقات کرے گی۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ( ایم او پی این جی ) اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے سینئر حکام اور تیل و گیس کی صنعت کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
عالمی ایل پی جی ہفتہ 2022 کی تھیم کی مطابقت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ تھیم ’ہیومنائزنگ انرجی‘- مناسب ہے، توانائی کا انسانی صحت پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور پائیدار طریقے سے توانائی پیدا کرنے اور استعمال کرنے کی فوری ضرورت ہے اور اس مقصد کی تکمیل کی خاطر ہر ایک کے لیے سستی اور قابل حصول توانائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
پی ایم یو وائی (پردھان منتری اجولا یوجنا) کے آغاز سے پہلے کے منظر نامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں کھانا پکانے کے صاف ایندھن کی دستیابی ہندوستان کے دیہی گھرانوں کے لیے کئی سالوں سے ایک بڑا چیلنج تھی۔ اگرچہ شہری ہندوستان میں ایل پی جی کھانا پکانے کی توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ تھا، لیکن اب بھی گھرانوں کے ایک بڑے حصے کو اپنا کھانا پکانے کی ضروریات کے لیے بایوماس جیسے لکڑی، گوبر، فصل کی باقیات اور کوئلہ / چارکول پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
یو این آئی