ETV Bharat / state

کووڈ سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی لمبی قطاریں - dmrc

ڈی ایم آرسی نے کہا کہ اس وقت کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کی وجہ سے دہلی میٹرو کی مسافروں کو لے جا نے کی گنجائش صرف دس سے پندرہ فیصد رہ گئی ہے اور کسی بھی مسافر کو کھڑے ہو کر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

delhi metro
delhi metro
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:53 PM IST

راجدھانی دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ میں میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی لمبی قطاروں پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے وضاحت کی ہے کہ یہ کووڈ وبا پر جاری رہنما ہدایات، مسافروں کی جانچ اور صرف بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔

ڈی ایم آرسی نے آ ج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کی وجہ سے دہلی میٹر و کی مسافر وں کو لے جا نے کی گنجائش صرف دس سے پندرہ فیصد رہ گئی ہے اور کسی بھی مسافر کو کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے اور مسافروں کے لئے دو سیٹوں کے درمیان فاصلہ چھوڑنا بھی لازمی ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کی زیادہ بھیڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بیشتر میٹرو استیشنوں کا ایک ایک داخلہ دروازہ ہی کھولا گیا ہے جس سے مسافروں کو تھرمل جانچ، ان کے سامان کی جانچ اور کووڈ سے متعلق سینی ٹائزیشن کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی انلاک: میٹرو سروس 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ بحال

ڈی ایم آر سی یومیہ 5100ٹرین ٹرپس مکمل کررہا ہے اور ان کا وقفہ ڈھائی منٹ سے لیکر پانچ منٹ کا ہے اور یہ وقت کووڈ سے قبل بھی تھا۔ اس وقت میٹرو اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ چلائی جارہی ہے لیکن کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے مسافروں کو صرف بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.