ETV Bharat / state

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے 'ہنر ہاٹ' کا جائزہ لیا - اقلیتی امور کی مرکزی وزارت

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں انڈیا گیٹ کے قریب راج پتھ پر اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے منعقد 20 ویں ہنر ہاٹ کا جائزہ لیا۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے 'ہنر ہاٹ' کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 2:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:44 PM IST

مسٹر برلا اور ان کی اہلیہ تقریباً 12 بجے ہنر ہاٹ پہنچے جہاں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ مسز اور مسٹر برلا نے ہنر ہاٹ کا دورہ کیا اور کئی اسٹال پر ہنر مند کاریگروں کے فن پارے دیکھے۔

لوک سبھا اسپیکر نے کچھ هنرمندوں کے ساتھ تصاویر بھی كھنچوائی اور پکوانوں کی اسٹال پر کچھ مزیدار پکوانوں کا لطف بھی لیا۔ بعد میں پریس کے نمائندوں سے بات چیت میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ اقلیتی امور کی وزارت نے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں ہاتھ سے کام کرنے والے چھوٹے اور اور انتہائی چھوٹے کاریگروں کو ایک بڑا بازار فراہم کرانے کی کوشش کی ہے۔

اس سے ان کاریگروں کو اپنے فن اور زندگی دونوں کو بہتر کرنے کرنے کا موقع اور تحریک ملے گی۔ لوک سبھا اسپیکر نے اس کوشش کے لئے مسٹر نقوی اور ان کی وزارت کے تمام حکام کی ستائش کی ۔

'مہارت کو کام' تھیم پر مبنی یہ 'ہنر ہاٹ' 13 فروری سے 23 فروری 2020 تک لگایا جا رہا ہے جہاں ملک بھر کے 'ہنر کے استاد' دستکار، کاریگر، خانساماں حصہ لے رہے ہیں جن میں 50 فیصد سے زائد خواتین دستکار شامل ہیں۔

ہنر ہاٹ میں 250 سے زیادہ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہاں الگ الگ ریاستوں کے روایتی لذیذ ڈش بھی 'باورچي خانہ' سیکشن میں اپنی مہک بکھیر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔

مسٹر نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 'ہنر ہاٹ' ملک بھر کے دستکاروں، فنکاروں ، خانساماؤں کے لئے 'ملکی وراثت کے امپاورمنٹ' کا میگا مشن ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ ملک کے کونے کونے کے هنرمندو ں کیلئے شاندار وراثت کوتحفظ کرنے اور انہیں قومی وبین الاقوامی بازار فراہم کرنے کا تاریخی کام کر رہا ہے جس سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک کی وراثت کو موقع اور بازار مہیا کرانے کے خواب کی تعبیر مل رہی ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 3 برسوں میں ہنر ہاٹ کے ذریعہ تقریبا 3 ملین دست کاروں، فنکاروں ، خانساماؤں کو روزگار کے موقع دستیاب کرائے گئے ہیں۔

ان میں بڑی تعداد میں ملک بھر کی خواتین دستکار بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے دہلی، ممبئی، پرياگ راج، لکھنؤ، جے پور، احمدآباد، حیدرآباد، پڈوچیري، اندور وغیرہ مقامات پر ہنر ہاٹ لگائے جا چکے ہیں۔

اگلا ہنر ہاٹ رانچی میں 29 فروری سے 8 مارچ تک اور چندی گڑھ میں 13 مارچ سے 22 مارچ تک لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گروگرام، بنگلور، چنئی، کولکتہ، دہرادون، پٹنہ، بھوپال، ناگپور، رائے پور، پڈوچیري، امرتسر، جموں، شملہ، گوا، کوچی، گوہاٹی، بھونیشور، اجمیر وغیرہ شہروں میں لگایا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.