ETV Bharat / state

جی ڈی پی میں گراوٹ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 10:36 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی قومی مجلس عاملہ کے ذریعہ پاس کردہ ایک قرارداد میں یہ کہا گیا کہ بھارت کی جی ڈی پی کا %23- تک گر جانا مودی حکومت کی گذشتہ چھ برسوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

جی ڈی پی میں گراوٹ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ
جی ڈی پی میں گراوٹ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ

دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی قومی مجلس عاملہ کے ذریعہ پاس کردہ ایک قرارداد میں یہ کہا گیا کہ بھارت کی جی ڈی پی کا %23- تک گر جانا دراصل مودی حکومت کی گذشتہ چھ برسوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

پاپولر فرنٹ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی میں گراوٹ مسلسل آٹھ سہ ماہیوں سے چلی آرہی ہے۔ گذشتہ دو سہ ماہیوں کو چھوڑ دیجئے تو لاک ڈاؤن تمام حالات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جب سے مودی حکومت برسراقتدار آئی ہے، ملک نوٹ بندی اور عجیب و غریب طریقے سے نافذ کی گئی جی ایس ٹی جیسی عوام مخالف اقتصادی پالیسیوں کی قیمت چکا رہا ہے۔ مکمل غور و خوض کئے بغیر اور غلط طریقے سے لگائے گئے کورونا لاک ڈاؤن نے پہلے سے ہی ڈوبتی معیشت اور بڑھتی بے روزگاری پر ایک اور ضرب لگانے کا کام کیا۔

پاپولر فرنٹ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حالات پر قابو پانے کے لیے کھوکھلے وعدوں اور فرضی اعداد و شمار پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کہا گیا۔ بلکہ اس کے بجائے حکومت لوگوں کی روزمرّہ کی زندگیوں سے جڑے مسائل سے ان کا دھیان بھٹکا کر انہیں مذہب کے تئیں نفرت میں الجھا کر رکھنے کا کام کر رہی ہے۔

پاپولر فرنٹ کی قومی مجلس عاملہ حکومت سے عام شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.