قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا سمیت ملک اور عالمی یمانے پر مہلک وبا کی صورت پھیلی ہوئی، تاہم بیماری سے بچاؤ کا واحد راستہ احتیاط ہے، لہٰذا لوگ کو لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کرنے اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ہی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
باوجود اس کے بعض لوگوں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے حکومتی اقدامات غیر متاثر ہو رہے ہیں۔
تمام تر کوششوں کے باوجود شہری لاک ڈاﺅن کی عائد پابندیوں پر مکمل عمل نہیں ہورہا ہے، اس میں نوئیڈا جیسے ترقی یافتہ شہر کے عوام پیش پیش ہیں۔
نوئیڈا کے عوام بلا خوف و خطر تمام حکومتی احکامات کو طاق پر رکھ کر ایسی بھیڑ جمع کررہے ہیں جیسے عام دنوں میں ہوتی ہے۔
نوئیڈا سیکٹر 22 میں شام کے وقت کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا، جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہاں لاک ڈاؤن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، لوگ اتنے زیادہ موجود تھے، جتنا عام دنوں میں بھی نہیں ہوتے ہیں۔
ان مقامات پر انتظامیہ کی لاپروائی واضح طور پر دیکھنے کو ملتی ہے، جہاں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔
یہ لوگ بغیر منہ پر ماسک لگائے ٹہلتے اور سامان خریدتے نظر آرہے ہیں، جیسے کسی پکنک سینٹر پر ٹہل رہے ہو ں، نہ کوئی سمجھانے والا اور نہ کوئی بتانے والا اور نہ ہی پولیس ہے۔
ایسے میں اس عالمی وبائی مرض کے پھیلاؤ اور خطرات پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن سا ہوتا جا رہا ہے، اس کی مثال کوروناوائرس کے انفیکشن سے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔