ETV Bharat / state

نوئیڈا میں جلد لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کا امکان

گوتم بودھ نگر میں کورونا کے فعال مریض مجموعی طور پر 730 ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ اگلے 1 سے 2 دن میں مریضوں کی تعداد 600 سے کم ہوجائے گی اور ضلع سے لاک ڈاؤن کو ختم کردیا جائے گا۔

نوئیڈا سے جلد لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کا امکان

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:45 PM IST

دہلی سے متصل گوتم بودھ نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 40 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں جبکہ 149 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس دوران کورونا سے متاثرہ 3 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

نوئیڈا سے جلد لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کا امکان

اس وقت ضلع میں کورونا وائرس میں مبتلا مجموعی 730 فعال مریض ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ اگلے 1 سے 2 دن میں مریضوں کی تعداد 600 سے کم ہوجائے گی اور ضلع سے لاک ڈاؤن کو ختم کردیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر کے مطابق ضلع میں جمعرات کو 40 نئے کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔ ابھی تک ضلع میں 61،359 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع میں اب تک 453 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 730 ایکٹیو کیسیز ہیں۔ جس دن ضلع میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 600 سے کم ہوگی، اس دن لاک ڈاؤن گوتم بودھ نگر سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے بعد شام سات بجے سے اگلی صبح سات بجے تک کورونا نائٹ کرفیو نافذ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.