ETV Bharat / state

لاک ڈاون میں توسیع: ریلوے نے 39 لاکھ ٹکٹ منسوخ کردیئے

بھارتی ریلوے نے ملک گیر نافذ لاک ڈاون میں اضافہ کے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد 3 مئی کی آدھی رات تک ہر قسم کی مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے۔

Lockdown Extension: Railways to cancel 39 lakh tickets booked till May
لاک ڈاون میں توسیع: ریلوے نے 39 لاکھ ٹکٹ منسوخ کردیئے
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 1:01 PM IST

منگل کی صبح وزیراعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاون کو مزید 19 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد ریلوے بورڈ نے تمام ریلوے زونز کو حکم جاری کرکے کہا کہ مسافر ریل کی تمام قسم کی خدمات 3 مئی کی آدھی رات تک دستیاب نہیں ہوں گی۔

تمام مسافر ٹرینوں کی معطلی کی وہ سے 15 اپریل تا 3 مئی کے درمیان بک کئے گئے تمام 39 لاکھ ٹکٹوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوے کے مطابق منسوخ شدہ ٹکٹوں کی رقم آن لائن ٹکٹ بک کرنے والوں کے کھاتوں میں جمع ہوجائے گی جبکہ کاونٹرس پر بک کرنے والے 31 جولائی تک منسوخ شدہ ٹکٹوں کی رقم کا دعویٰ پیش کرسکتے ہیں۔

ریلوے نے مزید بتایا کہ 3 مئی کے بعد کی تواریخ میں بک کئے گئے ٹکٹوں کو اگر کوئی منسوخ کرنا چاہے تو کرسکتے ہیں جبکہ پوری رقم اس کے اکاونٹ میں جمع کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.