مرکزی حکومت کی جانب سے ان لاک 4 کی شروعات آج ہو گئی ہے۔ دہلی کی لائف لائن کہے جانے والی میٹرو بھی اس ان لاک میں کھلنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے اطراف میں رہنے والے افراد سے بات کی اور جانا کہ انلاک 4 سے ان کی زندگی پر کتنا اثر پڑے گا؟
اس دوران مقامی افراد نے بتایا کہ سب سے بڑی پریشانی روزگار کی ہے جب کہ حکومتی سطح پر کاروبار سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیے جاتے تب تک کتنے بھی انلاک کر دیے جائیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
وہیں پرانی دہلی کے نوجوان شاکر جمال نے انلاک 4 کو خوش آئند بتاتے ہوئے کہا کہ، 'میٹرو کو بند کیے ہوئے تقریباً 167 دن گزر گئے ہیں، اب جب انلاک 4 میں میٹرو کو کھولا جا رہا ہے اس سے ہمیں کافی آسانیاں پیدا ہوں گی۔'
مزید پڑھیں:
دہلی میٹرو کی سروس سات ستمبر سے، ٹکٹ کے لیے اسمارٹ کارڈ لازمی
انہوں نے بتایا کہ، 'ابھی تک کیب کے ذریعہ سفر کر رہے تھے جس میں وقت اور پیسہ دونوں زیادہ خرچ ہوتے تھے لیکن میٹرو چلنے کے اعلان کے بعد راحت ملے گی۔'