قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطے میں گزشتہ دنوں ہوئے فسادات پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کی قیادت میں ایک وفد نے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وفد میں کرتار سنگھ کوچر سمیت متعدد شخصیات بھی شامل تھیں۔
اس دوران دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی نیند بہت دیر سے کھلی، انہوں نے مزید کہا کہ آپ یہ کہ کر نہیں بچ سکتے کہ پولیس ان کے ماتحت نہیں آتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت تو ریاستی حکومت کے زیرانتظام ہے تو پھر دہلی اقلیتی کمیشن کو نوٹس بھیجنا پڑا؟
انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت مستعدی دکھاتی تو شاید اتنا نقصان نہیں ہوتا۔
ڈاکٹر ظفرالاسلام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کا دورا کرنے کے دوران یہ بات سمجھ میں آ گئی کہ اس فساد کی تیاری پہلے سے ہی تھی اور اس میں پولیس کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے۔
ڈاکٹر خان نے بتایا کہ انہوں نے پورے علاقے کا دورہ تو نہیں کیا، لیکن جو سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں جن میں شیو وہار، چاند باغ اور مصطفی آباد میں کمیشن کے وفد نے دورہ کیا۔