نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں واقع اردو اکاڈمی کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دہلی کے بزرگ اور نوجوان عمر قلم کاروں کا پانچ روزہ ادبی اجتماع نئے اور پرانے چراغ کے پروگرامز جاری ہیں۔ پروگرام کے دوسرے دن پہلے سیشن میں سیف الرحمن، حفظ الرحمن، علیم اللہ، کفیل احمد ، محمد مستقیم عابد، میسرہ اختر، ندیم علی ، محفوظ خاں ،اسد اللہ محترمہ عظمی اور کلیم وغیرہ نے اپنے مقالے پیش کئے۔
پروگرام کی صدارت پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر معین الدین، پروفیسر کوثر مظہری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر امیر حمزہ نے سنجام دییے۔ جن مقالہ نگار نے اپنے موضوعات کو شامل کیا ہے ان میں میر تقی میر شخصیت اور شاعری ، جدید اردو شاعری، قدیم اردو نثر، اردو کی تحریکات اور رجحانات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو ملے گی نئی حج ایپ شامل ہوں گے نئے فیچرز
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے پہلے سیشن کے صدور میں سے ایک صدر پروفیسر کوثر مظہری نے کہا اردو اکادمی کی جانب سے جو نئے پرانے چراغ کا سمینار چل رہے ہیں۔ اس میں پرانے اور نئے چراغ کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنے کو موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے چراغ اسٹیج پر ہوتے ہیں جبکہ نئے چراغ اپنا مقالہ پڑھتے ہیں۔پروفیسر مظہری نے کہا اس سیشن میں 9مقالے پڑھے گئے۔ جن میں ادبی کے مقالے تھے۔ اس دوران نئی نسل کو کافی سیکھنے کو موقع بھی ملا۔