ETV Bharat / state

دہلی کے ہسپتالوں میں علاج کرانے کے لیے ان دستاویزات کی ضرورت ہوگی

دہلی حکومت نے دستاویزات کی ایک فہرست جاری کی ہے جو دہلی کے سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے لیے دہلی کے لوگوں کے لیے ضروری ہوں گے۔

list of documents will be required for treatment in delhi hospitals
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 9:11 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے پریس کانفرنس کےذریعے اعلان کیا تھا کہ اب دہلی کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں صرف دہلی والوں کا ہی علاج ہوگا۔ اب کیجریوال حکومت کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ وزیر اعلی نے دہلی کے عوام کی طرف سے دی جانے والی تجاویز اور اس سے متعلق فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا ہے۔

list of documents will be required for treatment in delhi hospitals
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال

دہلی حکومت کے اس فیصلے کے بعد حزب اختلاف بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے، جبکہ یہ بھی پوچھا گیا کہ یہ فیصلہ کیسے کیا جائے گا کہ دہلی کا کون ہے؟ ایسی صورتحال میں اب دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے جس میں ان تمام دستاویزات کے نام دیئے گئے ہیں جو اب ہسپتالوں میں دہلی کے لوگوں کی شناخت کے طور پر کام کریں گے۔

list of documents will be required for treatment in delhi hospitals
دہلی کے ہسپتالوں میں علاج کرانے کے لیے ان دستاویزات کی ضرورت ہوگی

یہ دستاویزات ضروری ہوں گی: ووٹر شناختی کارڈ، بینک، کسان یا پوسٹ آفس پاس بک، راشن کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، انکم ٹیکس ریٹرن فائل یا اسسمنٹ آرڈر، محکمہ ڈاک کی رسید اور بجلی، پانی یا گیس کنکشن حالیہ بل دہلی کے سرکاری ہسپتالوں یا دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں دہلی کے شناختی کارڈ کے طور پر کام کرے گا۔

اس کے علاوہ 7 جون سے پہلے بنائے گئے آدھار کارڈ کو بھی شناختی کارڈ کے طور پر ہسپتال کو دکھایا جاسکتا ہے۔ اگر مریض کی عمر 18 برس سے کم ہے تو اس صورت میں اس کے سرپرست کے نام سے مذکورہ بالا دستاویزات میں سے کوئی بھی اس کے لیے مانا جائے گا۔ مریض کو ان دستاویزات میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی ہسپتال کو دینی ہوگی۔

تاہم، اس حکم نے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرانسپلانٹیشن، اونکولوجی اور نیورو سرجری جیسے خصوصی علاج مہیا کرانے والے دہلی کے کسی بھی ہسپتال میں کسی بھی ریاست کا آدمی علاج کرا سکے گا۔ نیز، سڑک حادثہ یا تیزاب کے حملے میں زخمی ہونے والے فرد کو بھی چھوٹ ملے گی، تاکہ وہ کسی بھی ہسپتال میں علاج کرا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.