ETV Bharat / state

Imtiyaz Jaleel: زرعی قوانین کی طرح سی اے اے بھی منسوخ ہوگا

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 12:08 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ کوئی بھی انقلاب قربانیوں کے بغیر نہیں آتا، کسانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، اگر مسلمان بھی قربانی دیں گے تو ایک دن سی اے اے بھی واپس ہوگا۔

زرعی قوانین کی طرح سی اے اے بھی منسوخ ہوگا

امتیاز جلیل نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے، کورونا کی وجہ سے کاروبار ختم ہونے پر ہے، 11 ہزار 716 تاجروں نے ایک سال میں خود کشی کرلی ہے، وزیر داخلہ دوسرے ملک کے شہریوں کو اپنے یہاں لانے کی بات کررہے ہیں جبکہ خود ان کے ملک کے چھ لاکھ سے زیادہ شہریوں نے ایک سال میں بھارت کی شہریت چھوڑ کر دوسرے ملکوں کی شہریت حاصل کی ہے۔

اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ نے دہلی کے ایوان غالب منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا مجلس کے مقامی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نفرت پر مبنی پالیسی کو عوام نے دھتکار دیا ہے جس کا ثبوت ضمنی انتخابات ہیں، جہاں بی جے پی اپنی سابقہ پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ نے زرعی قوانین کی واپسی کو کسانوں کی بے مثال قربانی کا نتیجہ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی اے اے بھی واپس لے ورنہ ملک بھر میں پھر شاہین باغ بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مجلس کے کارکنوں کو اس کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بغیر قربانی دیے کوئی انقلاب نہیں آتا،سی اے اے بھارتی آئین کے خلاف اورہمارے وجود پر سوالیہ نشان ہے ہم اپنے جیتے جی یہ قانون نہیں بننے دیں گے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ امت شاہ سی اے اے کے ذریعہ دوسرے ملکوں کے غیر مسلموں کو بھارت میں بسانے کا لالچ دے رہے ہیں جب کہ خود بھارت کے چھ لاکھ سے زیادہ شہریوں نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے بھارت کی شہریت ختم کرکے دوسرے ملکوں کی شہریت حاصل کی ہے اور ان میں اسی فیصد سے زائد غیر مسلم ہیں۔بہتر ہوگا کہ مرکزی حکومت اور فسطائی طاقتیں ملک توڑنے کے بجائے جوڑنے اور نفرت کے بجائے محبت کے لیے کام کریں، ورنہ جب ملک ہی نہیں رہے گا تو کس پر حکومت کریں گے۔

مجلس کے کارکنوں سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دہلی مجلس کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی میں مجلس ایک منظم اور مضبوط طاقت بن کر ابھر رہی ہے،ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں،ہمیں دلتوں،بالمیکیوں اور کمزور طبقات کا ساتھ مل رہا ہے، آنے والے ایم سی ڈی الیکشن میں انشاء اللہ چونکانے والے نتائج آئیں گے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، اس کا فسطائی چہرہ بھی کھل گیا ہے، وہ دہلی والوں کو شراب پلا کر برباد کررہی ہے، آنے والے الیکشن میں دہلی حکومت کے 62 ایم ایل اے اپنی ضمانت بھی نہیں بچا پائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو مزید حوصلے اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں: امراوتی تشدد پر سید امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا

نارتھ دہلی کے کارکنوں پر مشتمل کانفرنس کا آغازمجلس کلچرل ونگ کے کنوینر قاسم عثمانی نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔کانفرنس کے معاون آرگنائزرمحمد عمران نے مہمانوں اور شرکاء کا استقبال کیا،اس موقع پردانش نورپوری کے تخلیق کردہ مجلس کے تین ترانوں کا اجراء بھی عمل میں لایا گیا۔کانفرنس میں دہلی کے درجنوں معززین نے مجلس کی رکنیت حاصل کی۔ ڈی ایس بندرا معاون انچارج این ڈی ایم سی، راجیو ریاض انچارج رزرو وارڈ دہلی،راج کمار ڈھلورریاستی سیکریٹری نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا،این ڈی ایم سی انچارج اور پروگرام کے آرگنائزر مقیم قریشی نے مہمانوں اور سامعین کاشکریہ ادا کیا۔آرگنائزیشن سیکریٹری عبدالغفار صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.