ETV Bharat / state

Rain in Delhi NCR: دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 9 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

راجدھانی دہلی میں بدھ کی رات تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔ خراب موسم کی وجہ سے دہلی کے ہوائی اڈے سے 9 پروازوں کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 10:32 PM IST

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں دو تین دن کے اچھے موسم کے بعد بدھ کو ایک بار پھر موسم نے کروٹ لی ہے۔ شام سے ہی آسمان پر سیاہ بادل جمع ہونا شروع ہو گئے۔ پھر تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش شروع ہو گئی۔ بارش کے باعث دارالحکومت میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق دہلی کے کئی علاقوں میں بارش ہو ئی۔ اس کے ساتھ ساتھ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق 9 پروازوں کو دہلی ایئرپورٹ سے جے پور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

بدھ کی شام دہلی کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ دہلی-این سی آر میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جنوبی دہلی ضلع کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ جب کہ دہلی کے وسنت کنج، وسنت وہار، لاجپت نگر، مالویہ نگر، صفدرجنگ، لکشمی نگر، آئی ٹی او، منڈی ہاؤس، جور باغ میں ہلکی بارش شروع ہوئی۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے دہلی کے پریت وہار، راجوری گارڈن، پٹیل نگر، بدھ جینتی پارک کے آس پاس کے علاقوں میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی او، اکشردھام، پالم، صفدرجنگ، لودی روڈ، دہلی کینٹ، انڈیا گیٹ، نہرو اسٹیڈیم، آر کے پورم، ڈیفنس کالونی، حوز خاص، کالکاجی، اندرا پورم آئی جی آئی ایئرپورٹ، وسنت وہار میں بارش کا امکان ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات دہلی کے کئی حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مارچ 2023 میں گزشتہ کئی دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے قومی راجدھانی میں آلودگی میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے دہلی والوں کو کافی راحت محسوس ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.